اشیائے خودرو نوش کی زائد نرخ پر فروخت کیخلاف تحریک التوائے کار جمع

اشیائے خودرو نوش کی زائد نرخ پر فروخت کیخلاف تحریک التوائے کار جمع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرا دی ہے ایم پی اے شعیب صدیقی کی جانب سے جمع کرائی جانے والی تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور پیٹرول ،مرغی کی قیمتوں میں اضافہ اور اب اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو مزید مہنگائی کے بوجھ تلے دبا دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ سبزیوں ، پھلو ں کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت بے بس اور لاچار د دکھائی دیتی ہے حتیٰ کہ اتوار بازاروں میں بھی عوام کو سستی اور معیاری اشیاء میسر نہیں ہیں ۔

شعیب صدیقی نے اپنی تحریک التوائے کار میں کہا کہ حکومت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے ریٹ تو مقرر کر دیتی ہے لیکن ان پر عملدرآمد کرانے پر کوئی توجہ نہیں ۔

،انہوں نے تحریک التوائے کار یں کہا کہ اخبارات ،نجی ٹی وی چیلنز میں متعدد بار گراں فروشی کی نشاندہی کی گئی ہے لیکن چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے گراں فروشی عروج پر ہے۔

،ایم پی اے شعیب صدیقی نے کہا کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے دعوؤں میں بری طرح ناکام ہوئی ہے اور رمضان المبارک جیسے بابرکت مہینے کی آمد سے پہلے ہی عوام کو پریشان کر دیا ہے اور عوام مہنگی اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے شہریوں میں بے چینی ، اضطراب اور غم و غصہ پایا جاتا ہے ،شعیب صدیقی نے تحریک التوا میں مطالبہ کیا کہ گراں فروشی اور اشیائے خوردونوش میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے وگرنہ اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے اور میری اس تحریک کو باضابطہ قرار دے کر ایوان میں بحث کرائی جائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -