جمہوریت کے راستے کی ہردیوارگرانے کاعزم کرچکے ہیں،اصغرمجید

جمہوریت کے راستے کی ہردیوارگرانے کاعزم کرچکے ہیں،اصغرمجید

  

کاہنہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور ممکنہ اُمیدوارپی پی 170 ،171 لاہور، اصغرمجید(گجومتہ)نے وزیرداخلہ احسن اقبال پرہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گالی کے بعد اب گولی سے جمہوریت کاراستہ روکنے کی کوشش شروع ہوگئی ہے،گالی اورگولی کی زبان میں بات کرنے والوں کوقوم کسی صورت قبول نہیں کرتی۔تمام مخالفین کان کھول کرسن لیں نوازشریف کے سپاہی ڈرنے والے نہیں ملک وقوم کی خوشحالی اورترقی کیلئے جمہوریت کاتسلسل ضروری ہے اورہم جمہوریت کے راستے کی ہردیوارگرانے کاعزم کرچکے ہیں ۔

بے بنیاد الزامات، گالیوں اور یوٹرن کی سیاست کرنے والے عمران نیازی کا اقتدار میں آناممکن نہیں،کھلاڑی اورمداری کسی بھی بیساکھی کا سہارا لے لیں عوام انہیں قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی،خوشحالی اورامن وامان کے مخالف 2013 ء میں بھی بری طرح ہارے تھے اور الیکشن2018ء میں بھی شکست ان کامقدربنے گی۔پاکستان مسلم لیگ ن کے ووٹرزاورسپوٹرزعوام کے ساتھ مل کرکھلاڑی اورمداری کوماضی سے زیادہ عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے۔ کوئی بھی حکومتی پالیسی ہو، اسے دیکھے اور سمجھے بغیر ہی عمران نیازی نے اس کی مخالفت کرنے کی قسم کھا رکھی ہے اور وہ ترقی خوشحالی کے دشمنوں کا ساتھ دینے کے لئے ادھار کھائے بیٹھے ہیں۔ دوسروں پر الزامات کی بوچھاڑ کرنے والے پہلے عوام کو ’’کے پی کے‘‘ میں اپنی کارکردگی کا جواب دیں۔قوم قائد نوازشریف کی قیادت میں پہلے سے زیادہ متحد اور مضبوط ہے ، تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ،ملک کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کرنے والی مضبوط اعصاب کی مالک قومی قیادت صرف پاکستان مسلم لیگ ن کے پاس ہے۔آئندہ جنرل الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر قوم انشاء اللہ دوتہائی اکثریت سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ہی کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -