قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈویلپمنٹ میں نویں چیف ایگزیکٹو آفیسرز ایجوکیشن کانفرنس

قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈویلپمنٹ میں نویں چیف ایگزیکٹو آفیسرز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈویلپمنٹ میں نویں چیف ایگزیکٹو آفیسرز ایجوکیشن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس مین ، صوبہ بھر کے36 اضلاع سے سی ای اوز نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق وحدت روڈ پر نویں سی ای او کانفرنس کا انعقادکیا گیا جس میں پنجاب بھر کے 36 اضلاع کے سی ای اوز نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے کی۔کانفرنس میں نان سیلری بجٹ ، اساتذہ کے تبادلوں، پیک امتحان اور طلباء کی انرولمنٹ سمیت دیگر معاملات کو بھی زیر بحث لایا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹراللہ بخش ملک کا کہنا تھا کہ اساتذہ کے تبادلوں کو الیکشن ٹریننگ تک روک دیا گیا ہے،نان سیلری بجٹ کی آخری دو اقساط بھی رواں ماہ کے آخر تک سکولوں کو جاری ہوجائیں گی۔


کانفرنس میں ڈی پی آئی سکیں نڈری سید ممتاز شاہ ،ایڈیشنل ڈائریکٹرقائداعظم اکیڈمی سید مبشر حسن ،ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ عبدالقیوم ، اسپشل سیکرٹری راناحسن اختر، سی ای او ایجوکیشن لاہور زاہد بشیرگورائیہ سمیت دیگر موجود تھے۔