وزیر داخلہ پرحملہ قا بل مذ مت اور قا بل فکر بھی ہے،عثمان حمزہ

وزیر داخلہ پرحملہ قا بل مذ مت اور قا بل فکر بھی ہے،عثمان حمزہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستانتحریک انصاف کے این اے 128 کے مرکزی رہنما ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ پرحملہ قا بل مذ مت بھی ہے اور قا بل فکر بھی ہے کہ وزیرداخلہ جیسا شخص ملک میں محفو ظ نہیں تو عام آدمی کی کیاحا لت ہو گی ن لیگ احسن اقبا ل پر حملہ کو سیا سی ر نگ دینے کی بجائے مجر م سے تحقیقا ت کرائے کہ اس جرم کیلئے کن عنا صر نے اسے تیارکیا حملہ کی تمام منصوبہ بندی کو منظرعام پر لا یا جائے۔ انہو ں نے مزید کہاکہ مانسہرہ میں نوازشریف کے جلسہ میں عوام کی اتنی بڑی تعداد مو جو د نہیں تھی جتنا شور مچایا جا رہاہے مریم نواز کی ادارو ں پر تنقید نوازشریف کو بچانے کی بجائے مز ید مشکلا ت کا سبب بن چکی ہے ۔ نوازشریف جھو ٹ بو لنا چھو ڑ دیں اداروں سے تعاو ن کر یں لو ٹی دو لت واپس کر یں ورنہ جیل جانے کی تیاری کریں تحریک انصا ف عام انتخابا ت میں دو نو ں بڑی جماعتو ں کو سیا سی میدان سے آو ٹ کر دے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -