اسلام اور ارض الحرمین الشریفین کے دشمن سعودی عرب کوبھی شام ، عراق بنانا چاہتے ہیں،احمد علی ثانی

اسلام اور ارض الحرمین الشریفین کے دشمن سعودی عرب کوبھی شام ، عراق بنانا ...

  

لاہور( پ ر )جمعیت علماء اسلام(س) پنجاب کے امیر مفتی احمد علی ثانی،لاہور کے امیر مولانا علیم الدین شاکر اورناظم اعلیٰ قاری اعظم حسین نے کہا ہے کہ اسلام اور ارض الحرمین الشریفین کے دشمن سعودی عرب کو شام ، عراق بنانا چاہتے ہیں اور حوثی باغیوں کی سرپرست لابی کے عزائم ناکام ہوں گے،مسلمانوں کو اسلام دشمن قوتوں کے پراپوگنڈہ سے متاثر نہیں ہونا چاہیے ۔رسول اکرم ؐ کی حرمت ، تقدس اور ختم نبوت پر امت مسلمہ کا ہر ہر فرد قربان ہے اور کوئی بھی قوت رسول اکرم ؐ کی حرمت اور تقدس کو پامال نہیں کر سکتی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اچھرہ میں ہونے والے ایک اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کے مسائل حل ہونے چاہئیں لیکن قبائلی عوام کے مسائل کے نام پر پاکستانی پرچم اور وردی کی توہین نہیں کرنے دی جائے گی، ہزاروں علماء دہشت گردی کا نشانہ بنے ، سینکڑوں مذہبی و سیاسی کارکن لا پتہ ہیں ، لیکن کسی سیاسی مذہبی جماعت نے پاکستان اور پاک فوج کے خلاف نعرہ بازی نہیں کی ، پاکستان علماء کونسل قبائلی عوام کو دعوت دیتی ہے کہ وہ اپنے مسائل کے حل کیلئے ایسی قیادت کا ساتھ دیں جو محب وطن ہو اور جو کسی بھی ملک دشمن قوت کی آلہ کار نہ ہو۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -