حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک داؤ پر لگ چکا ہے،تمکین آفتاب

حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک داؤ پر لگ چکا ہے،تمکین آفتاب

  

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ق) کی جوائنٹ سیکرٹری تمکین آفتاب ملک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک کا معاشی مستقبل داؤ پر لگ چکا ہے۔کشکول توڑنے کے دعوے کرنے والوں نے ریکارڈ قرضے لیے ہیں۔پانچ سالوں کے دوران اندرونی و بیرونی قرضے ملک تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔نواز لیگ اصل میں کمیشن اور کرپشن مافیا بن چکی ہے۔ہر منصوبے میں کروڑوں روپے کے گپلے سامنے آرہے ہیں ۔اپنے منصوبوں کی شفافیت کا ڈھنڈورا پیٹنے والے نیب کے ریڈار میں آچکے ہیں۔نواز شریف کی فیملی کی طرح شہباز شریف کی فیملی کے خلاف بھی تحقیقات کی جائیں۔کیونکہ پنجاب کے تمام ٹھیکے وزیر اعلیٰ پنجاب کے دونوں بیٹوں کے ذریعے ہی دیے جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک میٹنگ میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا نا اہلی کے بعد نواز شریف کا ذہنی توازن خراب ہو چکا ہے خلائی مخلوق کی باتیں اس کا واضع ثبوت ہے۔آئندہ الیکشن میں ان کو اپنی شکست قبل از وقت نظر آرہی ہے۔پوری قوم جان چکی ہے کہ نواز شریف اور ان کی فیملی چور ہے لہذا اب اس ملک میں کرپٹ لوگ کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -