ملک سے کرپشن کا اندھیرا ختم ہو نے والا ہے ‘ڈاکٹر شاہد صدیق

ملک سے کرپشن کا اندھیرا ختم ہو نے والا ہے ‘ڈاکٹر شاہد صدیق

  

لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن کا اندھیرا ختم ہو نے والا ہے ، وزیرداخلہ جیسا شخص ملک میں محفو ظ نہیں تو عام آدمی کی کیاحا لت ہو گی۔چیئرمین سیکرٹر یٹ میں مرکزی رہنما علیم خان سے ملاقا ت کے مو قع پر کارکنو ں سے گفتگوکر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ پرحملہ قا بل مذ مت بھی ہے اور قا بل فکر بھی ہے کہ وزیرداخلہ جیسا شخص ملک میں محفو ظ نہیں تو عام آدمی کی کیاحا لت ہو گی ،(ن) لیگ احسن اقبا ل پر حملہ کو سیا سی ر نگ دینے کی بجائے مجر م سے تحقیقا ت کرائے کہ اس جرم کیلئے کن عنا صر نے اسے تیارکیا حملہ کی تمام منصوبہ بندی کو منظرعام پر لا یا جائے ۔انہو ں نے کہاکہ مانسہرہ میں نوازشریف کے جلسہ میں عوام کی اتنی بڑی تعداد مو جو د نہیں تھی جتنا شور مچایا جا رہاہے ،تحریک انصا ف عام انتخابا ت میں دو نو ں بڑی جماعتو ں کو سیا سی میدان سے آو ٹ کر دے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -