پی ایس اے نے 10مئی کو احتجاج کی کال دیدی، خضر حیات گوندل

پی ایس اے نے 10مئی کو احتجاج کی کال دیدی، خضر حیات گوندل

  

لاہور (پ ر) پنجاب بھر سے پرائیویٹ سکولز مالکان، پیف پارٹنرز، اساتذہ کرام حکومت کی تعلیم دشمن پالیسیوں، پیف کے ناروا رویے اور پیف پارٹنرز کی عدم ادائیگیوں، ادائیگیوں میں اضافے نہ کرنے اور دیگر جائز مطالبات کے حصول کیلئے مورخہ 10 مئی 2018 بروز جمعرات صبح 11 بجے اسمبلی ہال کے باہر چیرانگ کراس پر تاریخی احتجاج کریں گے۔ اس سلسلے میں پنجاب بھر سے احتجاج میں شرکت کیلئے قافلوں کی شکل میں احتجاج کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی مرکزی قیادت خضر حیات گوندل، مزمل اقبال صدیقی، شیخ محمد ارشد اٹارا، محمد صادق صدیقی، اجمل اشفاق، حاجی اسحاق، حاجی منیر، امتیاز شاہین، نعیم حنیف ایڈووکیٹ رضوان یوسف مظاہرے اور احتجاج کی قیادت کریں گے۔ احتجاج میں حکومت کو یہ باور کروایا جائے گا کہ گذشتہ کئی سالوں سے کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے پارٹنرز کی ادائیگیوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنایا جائے۔ پارٹنرز کو بروقت ادائیگیاں کی جائیں، ناجائزجرمانوں کا سلسلہ فل الفور بند کیا جائے۔ پارٹنرز کو بلا وجہ ہراساں نہ کیا جائے۔ اس کے علاوہ دیگر مطالبات فل الفور پورے کئے جائیں۔ احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے تقریباً دس ہزار سے زیادہ پارٹنرز اور سکولز مالکان شرکت کریں گے۔ اس سلسلے میں حتمی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ مرکزی قیادت PSA نے بتایا کہ ہمارے احتجاج کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا، ہم وزیر تعلیم کے خلاف احتجاج کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -