کرپٹ سیاستدانوں کے اقتدار کا سورج غروب ہونے والا ہے،میاں جاوید

کرپٹ سیاستدانوں کے اقتدار کا سورج غروب ہونے والا ہے،میاں جاوید

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف حلقہ پی پی 166 کے رہنما میاں جاوید علی نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی ممبر سازی مہم اور لاہور بھر میں کیمپس اور جلسوں کا شاندار انعقاد تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان کی شبانہ روز کاوشوں کا ثمر ہے ۔ اپنے ایک بیان میں ا ن کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے راستے میں روڑے اٹکانے والے کرپٹ حکمرانوں کی سیاست کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہورہاہے ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور صدرسنٹرل پنجاب علیم خان کی قیادت میں تحریک انصاف لاہور سمیت ملک بھر سے کلین سویپ کرے گی ۔

میاں جاوید

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -