وزارت مذہبی امور کیلئے نیا امتحان، ائیر لائنز کا حج کرایوں میں 10ہزار اضافہ کا مطالبہ

وزارت مذہبی امور کیلئے نیا امتحان، ائیر لائنز کا حج کرایوں میں 10ہزار اضافہ ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج2018ء وزارت مذہبی امور اور ائیر لائنز کے درمیان حج آپریشن کے درمیان ایم او یو سائن کرنے کے حوالے سے ڈیڈ لائن، ائیرلائنز کا10ہزارکرائے میں مزید اضافے کا مطالبہ،وزارت مذہبی امور کی طرف سے ائیر لائنز کو آج ہر صورت رپورٹ کرنے کی ہدایت،وزارت پہلے ہی سعودی حکومت کی طرف سے 5فیصدVAT ٹیکس ،5فیصد میونسپلٹی ٹیکس اور 7فیصد متوقع حج ٹیکس ریال کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے سرکاری سکیم کے عازمین کو 44ہزار فی حاجی کے حساب سے سبسڈی دے کر اخراجات برابر کر رہی ہے ،ائیر لائنز کی طرف سے مزید10ہزار روپے کرائے میں اضافے کے مطالبے نے نئی مشکل کھڑی کر دی ہے وزارت مذہبی امور ابھی تک فلائٹ شیڈول ترتیب نہیں دے سکی،سعودی ایوی ایشن گاگا پاکستانی ائیر لائنز کو دو دفعہ نوٹس جاری کر چکی ہے ،وزارت اور ائیر لائنز کے درمیا ن آج یا کل حتمی مذاکرات متوقع ہیں،حج2018ء کے لیے سرکاری سکیم کے 40روزہ عازمین کے لیے کراچی،کوئٹہ،سکھر سے 74ہزار ،لاہور،اسلام آباد،پشاور سے 84ہزار کرایہ دے رکھا ہے ان کرایوں میں مزید 10ہزار اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -