ریئر ایڈمرل آصف خالق نے کمانڈر کراچی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

ریئر ایڈمرل آصف خالق نے کمانڈر کراچی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ریئر ایڈمرل آصف خالق نے بحیثیت کمانڈر کراچی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈ کی تبدیلی کی پْر وقار تقریب پی این ایس بہادر میں منعقد ہوئی جہاں ریئر ایڈمرل اطہر مختار نے نو منتخب کمانڈر کراچی کو ذمہ داری سپرد کی۔نومنتخب کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل آصف خالق کراچی میں قائم پاک بحریہ کے تمام ٹریننگ یونٹس کے سربراہ ہوں گے۔کمانڈر کراچی کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل وہ نیول ہیڈ کوارٹرز میں وہ بحیثیت ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف (ایڈمن) ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے۔نو منتخب کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل آصف خالق کو کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ریئر ایڈمرل آصف خالق نے 1983 میں پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کی اور 1985 میں آپریشن برانچ میں کمیشن حاصل کیا اور وہ بطور کمانڈنگ افسر پی این ایس بابر، خیبر اور کمانڈر اٹھارویں ڈسٹرایئر اسکواڈرن کے عہدے پر ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -