نادراپنجاب نے لوکل گورنمنٹ کے اشتراک سے نیا سافٹ ویئر متعارف کرادیا

نادراپنجاب نے لوکل گورنمنٹ کے اشتراک سے نیا سافٹ ویئر متعارف کرادیا

  

لا ہور (نیوز رپورٹر) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)پنجاب ،لاہور نے محکمہ لوکل گورنمنٹ حکومت پنجاب کے اشتراک سے یونین کونسل میں پیدائش،اموات،نکاح، طلاق کی رجسٹریشن اور کمپیوٹر ائزڈ سرٹیفکیٹ کے اجراء کیلئے جدید ترین اور نیا سافٹ ویئر متعارف کروادیاجس کے تحت جدید ترین سیکیورٹی خصوصیات کا حامل نیا پیپر جاری کیاجائے گاجس پر بین الاقوامی معیار کا نیاکیوآر(QR)کوڈ پرنٹ ہوگاجس سے پیدائش،اموات،نکاح، طلاق سر ٹیفکیٹ کے اجراء میں ہرقسم کی جعلسازی کا خاتمہ ہو جائے گااوراسکی فوراً تصدیق بھی کی جاسکے گی۔اس سلسلے میں گذشتہ روز یونین کونسل نمبر221 جوہر ٹاؤن میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران ڈائریکٹرجنرل لوکل باڈیز محمودجاویدبھٹی نے نئے سافٹ ویئر سسٹم کا افتتاح کیا۔اس موقع پرنادرا اور لوکل گورنمنٹ کے افسران و اہلکاران موجود تھے۔ ڈی جی لوکل گورنمنٹ نے سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم کے سلسلے میں نادرا کی آئی ٹی کاوشوں کوخراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ڈی جی نادراپنجاب سیدثقلین عباس بخاری کو نئے سافٹ ویئراور پیپر کے اجراء پر خصوصی مبارکباد پیش کی۔واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں نئے سافٹ ویئرسسٹم کے تحت ضلع لاہور کی 4 یونین کونسلوں جوہر ٹاؤن،فیض باغ، ٹھوکر نیاز بیگ اور چونگی امرسدھومیں کام شروع کردیا گیاہے، لاہور کی دیگر یونین کونسلوں میں بھی عنقریب آغازہوجائے گا۔

نیا سافٹ ویئر

مزید :

صفحہ آخر -