نیب دفتر سے حساس معلومات چرانے کی کوشش ناکام بنانیوالے گارڈ کیلئے نقد انعام

نیب دفتر سے حساس معلومات چرانے کی کوشش ناکام بنانیوالے گارڈ کیلئے نقد انعام

  

اسلام آباد(این این آئی) قومی احتساب بیوروکے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب کے سکیورٹی گارڈ عابد حسین کو اپنے فرائض انتہائی ایمانداری ، ذمہ داری ، حاضر دماغی اور قانون کے مطابق سرانجام دینے اور نیب ہیڈ کوارٹرز کی عمارت سے کچھ انتہائی حساس اور اہم نوعیت کے سرکاری کاغذات باہر لے جانے کی کوشش کو ناکام بنانے پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور10 ہزار روپے نقد انعام سے نواز ا ہے،چیئرمین نیب نے نیب ہیڈ کوارٹرز کی عمارت سے انتہائی حساس اور اہم نوعیت کے سرکاری کاغذات باہر لے جانے کی کوشش کرنے والے افسر کے خلاف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے نیب کے سکیورٹی گارڈ عابد حسین کی فرض شناسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے آپ کے ذمہ دارانہ اور قانون کے مطابق کام کرنے سے انتہائی خوشی ہو ئی ہے آپ نے جہاں اپنے فرائض نہایت احسن طریقے سے سرانجام دیئے وہاں نیب ہیڈ کوارٹرز کی عمارت سے انتہائی حساس اور اہم نوعیت کے سرکاری کاغذات غیرذمہ دارانہ ہاتھوں میں جانے سے بچ گئے۔انہوں نے نیب کے سیکورٹی گارڈ عابد حسین کو شاباش دی اور امید ظاہرکی کہ وہ اوران کے دوسرے ساتھی بھی اسی جذبے کے تحت ڈائریکٹر انٹیلی جینس اینڈ ویجیلینس نیب کی سربراہی میں کام کرتے رہیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -