13سینئر اور13جونیئر کلرکوں کی ترقی کے احکامات جاری

13سینئر اور13جونیئر کلرکوں کی ترقی کے احکامات جاری

  

لاہور(نیوز رپورٹر) پنجاب حکومت نے 13 سینئر کلرکوں کو گریڈ 14 سے گریڈ 16 میں ترقی دے کر اسسٹنٹ تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اسسٹنٹ کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں محمد عاشق ، رانا عتیق الرحمٰن ، عابد مجید ، محمد جواد حسین ، محمد سلیم طاہر ، محمد افتخار ، شہباز الیاس ،محمد اقبال ، امجد علی ، عصمہ شہزادی ، ادیب انور ، محمد نعیم اور محمد قاسم خان شامل ہیں۔ علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے 13 جونیئر کلرکوں کو گریڈ 11 سے گریڈ 14 میں ترقی دے کر سینئر کلرک تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ سینئر کلرک کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں عدنان محمود ، محمد شاہ ہمدانی ، محمد عمران ، امتیاز لطیف ، غلام ثقلین ، محمد اشرف ، محمد سلیم ، را? صغیر عالم ، محمد آصف علی ، محمد شفیق ، مظفر اقبال ، حافظ محمد عاطف خان اور حافظ عبدالملک شامل ہیں۔ پنجاب حکومت نے گریڈ 12 اسسٹنٹس کو گریڈ 16 سے گریڈ 17 میں ترقی دے کر سپرنٹنڈنٹ تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں خالد محمود ، فاروق علی ، شوکت علی ، محمد ناصر ، ملک مقبول حسین بابر ، محمد ریاض ، تنویر الٰہی ، افتخار احمد ، محمد طارق ، محمد اسماعیل ، محمد اکمل لطیف اور آصف رحمان شامل ہیں

مزید :

صفحہ آخر -