بلاول کے دورہ پھالیہ کی جھلکیاں

بلاول کے دورہ پھالیہ کی جھلکیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 (حاجی مدثر رشید سے)
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری دو بج کر پانچ منٹ پر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ بھاگٹ پہنچے
ہیلی پیڈپر ان کے استقبال کے لئے کوئی بھی مقامی قیادت اور سیکورٹی موجود نہ دتھی
ہیلی کاپٹر اترتا دیکھ کر مقامی لوگوں نے بلاول بھٹو زرداری کوگھیر لیا اوران سے گلے ملتے رہے
قمرزمان کائرہ ،استقبال نہ ہونے اور سیکورٹی اہلکاروں کی غیر موجودگی پر کافی پریشان نظر آئے
مقامی قیادت اور سیکورٹی اہلکار دس منٹ دیر سے پہنچے بلاول بھٹو زرداری مقامی لوگوں گپیں مارتے رہے
بلاول بھٹوزرداری کے قافلے کی سیکورٹی کے لئے سندھ پولیس کمانڈوز کاخصوصی دستہ ہمراہ رہا
دو بج کر بیس منٹ پر بلاول بھٹوزرداری اور دیگر افراد دربار نوشوپاک رنمل شریف پہنچے دربارپر خصوصی دعائیں مانگی اور بعد میں قوالی سے بھی لطف اندوز ہوتے رہے ۔
بلاول بھٹوزرداری کا قافلہ دس گاڑیوں پر مشتمل رہا
بلاول بھٹوزرداری کی گاڑی قمرزمان کائرہ ڈرائیو کرتے رہے ۔
بھاگٹ ہاؤس داخلہ کے وقت خاصی بدنظمی دیکھائی دی سینکڑوں کارکن گیٹ پھلانگ کر اندر داخل ہوگئے
نام لسٹ میں نہ ہونے پر صحافیوں کو کافی دیر گیٹ پر روکے رکھا گیااور صحافیوں کے کھانے کا انتظام کھلی جگہ پر کیا گیا
بلاول بھٹوزرداری نے صرف دس منٹ میڈیا سے گفتگو کی
گفتگو کے دوران قمر زمان کائرہ ،چوہدری منظور اور تنویر اشرف کائرہ بلاول بھٹوزرداری ہمراہ رہے
کھانے کی وی آئی پی تقریب میں عام جیالوں کے داخلہ پر آصف بشیر بھاگٹ امیدوار این اے85آپے سے باہر ہوگئے اور خودہی مہمانوں کو دھکے مارکر باہر نکالتے رہے
بلاول بھٹوزرداری نے ایک گھنٹہ بھاگٹ ہاؤس میں قیام کیا اس دوران آصف بشیر بھاگٹ کی والدہ نے ان کے سر پر پیارکرتے ہوئے ڈھیروں دعائیں دیں۔
آصف بشیر بھاگٹ نے امام ضامن باندھ کر بلاول بھٹوزرداری کو بھاگٹ سے ریلی کی صورت میں الوادع کیا
بلاول بھٹوزرداری کا پھالیہ پہنچنے پر محمد نواز تارڑ آف نوراپنڈی نے ہزاروں کارکنان کے ساتھ تاریخ ساز استقبال کیا ،
ہزاروں من پھولوں کی پتیاں اور نوٹ بلاول بھٹوزرداری پر نچھاور کئے گئے
بلاول بھٹوزرداری پانچ بج کردس منٹ پر مانگٹ رکنیت سازی کیمپ میں پہنچے وہاں سے خطاب کے بعد گوجرہ کی طرف روانہ ہوگئے ۔
دورہ جھلکیاں