بھارت کی 13 ریاستوں میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

بھارت کی 13 ریاستوں میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

  

نئی دہلی (صباح نیوز)بھارت کی 13 ریاستوں میں گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں کا خطرے کے باعث حکام نے الرٹ جاری کر دیئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی 13 ریاستوں میں موسم میں شدت آنے کا امکان ہے۔ نئی دلی، یوپی، ہماچل پردیش، ہریانہ، آسام، پنجاب ، تریپورہ سمیت مختلف ریاستوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز طوفانی ہواؤں اور شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی وارننگ کے پیش نظر ہریانہ میں سکول 2 دن کے لئے بند کر دیئے گئے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -