نواز شریف کو ملک وقوم کی کوئی پرواہ نہیں ،طاہر القادری

نواز شریف کو ملک وقوم کی کوئی پرواہ نہیں ،طاہر القادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ سیاسی کارکنان کو کرپٹ کر نے کا سہرا بھی شریف برادران کے سر ہے ۔بچہ بچہ جانتا ہے شریفوں پر پھول پھیکنے اور انکے جلسوں میں جانے کے پیسے ملتے ہیں۔شہدائے ماڈل ٹاؤن کے بے گناہ ورثاء 4سال میں دو سو پیشیاں بھگت چکے ،نا اہل کرپشن پر ٹرائل ہو رہا ہے۔ جو بد بخت اپنے ملک کی عدلیہ کے خلاف مورچہ زن ہو اس نے خاک عوام کی خدمت کرنی ہے؟نا اہل کا نیا نظام خاندانی لوٹ مار کو تحفظ دینا اور کرپشن پر یقینی سزاؤں سے بچنا ہے ۔نواز شریف سازش،خرید و فروخت اور آلہ کار بننے کی منفی سیاست کے موجد ہیں۔عدلیہ اور فوج کو ٹارگٹ کرنیوالے غیر ملکی قوتوں کے اس آلہ کار کو مزید چھوٹ نہ دی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کور کمیٹی کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ملک قوم کی کوئی پرواہ نہیں اسے اسمبلی میں اکثریت نا اہلی ختم کرنے کیلئے چاہیے۔جب ماڈل ٹاؤن میں بے گناہوں پر ریاستی ادارہ پولیس آگ برسا رہا تھا تب ووٹ کی عزت کہاں تھی؟نواز شریف کا لب و لہجہ آئین اور قانون کے باغیوں والا ہے ،سپریم کورٹ عوامی امنگوں کی ترجمانی کر رہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -