سندھ بھر میں 14مئی سے موسم گرماکی تعطیلات کا اعلان

سندھ بھر میں 14مئی سے موسم گرماکی تعطیلات کا اعلان

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) حکومتِ سندھ نے گرمی کی شدت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیاہے ۔سیکریٹری تعلیم سندھ اقبال درانی کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے بھیجی گئی سمری منظور کرلی جس کے مطابق سندھ بھر میں 14 مئی سے 15 جولائی تک موسمِ گرما کی تعطیلات ہوں گی۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے وزیراعلی مراد علی شاہ کو ایک سمری ارسال کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ گرمی کی شدت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تعطیلات میں رد و بدل کیا جائے۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -