عدنان سمیع کیسا تھ کویت ایئر پورٹ پر بدتمیز ی،’’ بھارتی کتا‘‘کہا گیا
لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارعدنان سمیع نے کویتی امیگریشن حکام پر الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کویت ایئرپورٹ پر ان کے سٹاف کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور انہیں ’’بھارتی کتا‘‘ کہا گیا۔عدنان سمیع کویت میں لائیوپرفارمنس کے لئے گئے تھے۔ عدنان سمیع کو کویت میں بھارتی سفارت خانے پر بھی غصہ ہے کیونکہ بقول ان کے جب بھارتی سفارتی عملے سے رابطہ کیا گیا تو وہاں سے کوئی مثبت جواب موصول نہیں ہوا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا۔’’ہم تمہارے شہر میں محبت بانٹنے آئے اور یہاں تمہارے ہم وطنوں کے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا۔لیکن جب آپ سے رابطہ کیا گیا توآپ نے کچھ نہیں کیا۔کویتی حکام کی یہ جرات کہ مجھ سے بدسلوکی کریں اور مجھے ’’بھارتی کتا‘‘ کہیں‘‘۔ بعدازاں عدنان سمیع نے اپنے ٹوئٹ کو وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ اور وزیرخارجہ سشما سوراج کو ٹیگ کیا۔سشماسوراج نے اس کا فوری جواب دیتے ہوئے لکھا کہ پلیز مجھ سے فون پر بات کریں۔عدنان سمیع نے حکومت کے فوری اور مثبت جواب کا شکریہ ادا کیا۔عدنان سمیع پاکستانی شہری تھے اور انہوں نے اداکارہ زیبابختیار سے ناکام شادی کے بعد بھارت میں سکونت اختیار کرتے ہوئے پاکستانی شہریت ترک کر دی تھی۔2015ء میں انہیں بھارتی شہریت دے دی گئی تھی۔ شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے غدار کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے۔اس شخص کو اپنے کئے کی سزا مل رہی ہے۔میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی،سید نور،سٹار میکر جرار رضوی،استاد غلام حیدر خاں،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،مدثر حسن قاسمی،سہراب افگن،جاوید رضوی،اچھی خان،امان اللہ،گلفام،ظفر عباس کھچی،پروڈیوسر و پروموٹر یار محمد شمسی صابری،طالب حسین،احسن خان،عدنان طالب،ناصر چنیوٹی،عباس باجوہ،آغا حیدر،مایا سونو خان،اشرف خان،حاجی عبد الرزاق،حمیرا چنا، انور رفیع،محمد سلیم بزمی،رفیق حسین،افتخار ٹھاکر،نیلم منیر خان،عمران اشرف،فلک،ہانی بلوچ،سلیم خان،مجید ارائیں،شیراز علی،شہزاد چندا،ڈاکٹر اجمل ملک،ارشد چوہدری،سید جہانزیب علی،ملک طارق،صائمہ جہاں،صائمہ اختر،ڈیشی راج،سفیان،انوسنٹ اشفاق،آشف چوہدری،ایس کے سونو،آیت اور گوشی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ماہ اگست میں معرض وجود میں آیا۔ ہر پاکستانی کے لئے پاکستا ن اللہ کی طرف سے ایک نعمت مترقبہ ہے مگر پاکستان کے اندر ہی کچھ غدار وطن اس ماہ میں پاکستان کے خلاف اپنا زہر اْگل کر اپنی اصلیت دکھانے کے ساتھ ساتھ اپنے آقاؤں کو خوش کرتے ہیں۔ ویسے تو بھارت نے پاکستان کے حالات خراب کرنے کے لئے بہت سے را کے ایجنٹ چھوڑ رکھے ہیں لیکن بہت سے’’ را‘‘ نما ’’رہنما‘‘ بھی ان کا ہی کام کر رہے ہیں لیکن جب ان کی نصرت ساتھ ہو تو کوئی دشمن پاکستان کا بال بیکانہیں کرسکتا۔
گلوکارعدنان سمیع