کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، خاتون زخمی

کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، خاتون زخمی

  

سیری(آن لائن)کھوئی رٹہ سیری سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ،پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، دشمن کی گنوں کو خاموش کرا دیا ۔تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی علاقہ سیری خانپور میں بھارتی فوج نے اچانک سول آبادی پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں رخسانہ دختر عبدالغنی بٹ عمر 38 سال زخمی ہو گئی۔ ادھر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی پوسٹو ں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں ۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -