بونیر ،درجنوں افراد کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

بونیر ،درجنوں افراد کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

  

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سپورٹس اینڈ کلچرصدر اقبال خسین ۔یو سی صدر سید قہار ۔یو سی جنرل سیکرٹری امجد کی کو شیشوں سے یونین کونسل ایلئی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں سرزمین خان ۔شیر زمان خان ۔ارشاد خان ۔عابد ۔ناصر خان ۔واحد ۔مجاہد اور قیصر عالم خان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔اس سلسلے میں ایلئی میں سرزمین خان کی رہائش گاہ پر شمولیتی تقریب سے پی ٹی ائی کے ضلعی جنرل سیکرٹری بحراد خان ۔ڈویژنل سینئر نائب صدر سید ناصر عباس باچا ۔ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر انعام الرحمان ایڈوکیٹ ۔اقبال خسین ۔سید قائم اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موروثی سیاستدانوں نے اس ملک کے غریب عوام کی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ۔مگر عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ۔مقررین نے کہا کہ علماء کرام ہمارے لئے قابل اخترام ہیں ۔مگر سیاسی مولویوں مولانا فضل الرحمان اور سہراج الحق نے اسلام کے نام پر ایک بار پھر اسلام اباد جانے کے لئے ایم ایم اے بحال کیاہواہے ۔ان دونوں حضرات کو اسلام سے نہیں اسلام اباد سے بہت محبت ہیں ۔مگر عوام انکے عزائم جان چکے ہیں ۔عوام نے ایم ایم اے کو پہلے بھی ازمایا ہواہے ۔پختونوں کے نام پر سیاست کرنے والوں کے دن گزر چکے ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے پہلی مرتبہ اداروں کو مضبوط بنانے کے لئے پاانچ سال کے دوران بہت کچھ کیاہے ۔اور انشاء اللہ 2018 کے الیکشن میں پورے صوبہ میں پاکستان تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی ۔رہنماؤں نے نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی کی ٹوپیاں پہنائی ۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -