کرم ایجنسی میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری نے تباہی مچا دی کھڑی فصلیں اور باغات تباہ

کرم ایجنسی میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری نے تباہی مچا دی کھڑی فصلیں اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاراچنار(نمائندہ پاکستان)کرم ایجنسی میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری نے تباہی مچادی کھڑی فصلیں اور باغات تباہ ہوگئے دریائے کرم میں طغیانی سے زرخیز زمینیں دریا برد ہوگئے علاقہ شلوزان سب سے ذیادہ متاثر ، قبائل نے علاقے کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے ذرائع کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے سے کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں میں طوفانی باد و باراں اور ژالہ باری نے وسیع پیمانے پر تباہی مچادی ہے اپر کرم ایجنسی کا علاقہ شلوزان سب سے ذیادہ متاثر ہوا ہے جہاں کھڑی فصلیں اور باغات تباہ ہوگئے ہیں اور کچے مکانات بھی متاثر ہوگئے ہیں اور مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے جبکہ بارانی ندی نالوں میں طغیانی آنے کے باعث دریائے کرم کے کناروں پر زرخیز زمینیں بھی کٹائی کا شکار ہوکر دریا برد ہوگئی ہیں کرم ایجنسی کے دیگر مختلف علاقوں میں بھی طوفانی بارشوں اور ژالہ باری سے نقصانات ہوئے ہیں شلوزان کے عمائدین ملک زوار حسین ، ارباب حسین ، امجد حسین ، یوسف حسین ، محمد انور اور اقبال حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے کو آفت زدہ قرار دیا جائے اور کسانوں کو ریلیف دی جائے قبائل کا کہنا ہے کہ کسانوں نے قرضے لیکر مختلف فصلوں کے تخم خریدے تھے اور ژالہ باری کی وجہ سے ان کا سب کچھ تباہ ہوگیا ہے دوسری جانب دریائے کرم پر آباد قبائل نے مطالبہ کیا ہے کہ دریائے کرم کے کناروں پر حفاظتی پشتے تعمیر کئے جائیں اور ان کے دیہات اور زمینوں کو دریائے کرم سے محفوظ کیا جائے