صحافت کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ،مظفر سید ایڈوکیٹ

صحافت کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ،مظفر سید ایڈوکیٹ

  

تیمرگرہ( بیورورپورٹ ) صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ صحافت کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں صحافی معاشرہ کی ترجمان ہوتے ہیں سو شل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا اپنی جگہ لیکن اخبارات کا اپنا مقام ہے نگران صوبائی حکومت میں نیک نام اور قابل لوگ شامل ہونگے الیکشن اپنے وقت پر ہونے چاہئے ان خیا لات کا اظہار انھوں نے مہمان خصوصی کی حثیت سے تیمرگرہ پریس کلب کی کابینہ کے تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل انھوں نے پریس کلب کی نو منتخب کابینہ سے حلف لیا تقریب سے اے سی تیمرگرہ اشفاق آحمد خان ، تحصیل ناظم تیمرگرہ ریاض محمدایڈوکیٹ، تحصیل نا ظم بلامبٹ عمران الدین ایڈوکیٹ، تیمرگرہ پریس کلب صدر اسماعیل انجم،جنرل سیکرٹری نواب بادشاہ ، چکدرہ پریس کلب کے صدر محمد جلیل، صحافیوں سید امجدعلی شاہ اور عبداللہ مدنی نے بھی خطاب کیا سابق صوبائی وزیر خزانہ ودیگر نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور صحافی قلم کی تقدس کا خیا ل رکھیں صحافی معاشرہ کے انکھ اور کان ہوتے ہیں جبکہ موجودہ وقت میں صحافیوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے انھوں نے کہا کہ تیمرگرہ پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ علاقے کی مسائل اجا گر کرنے اور اسے حکام بالا تک پہنچانے میں اہم اور مثبت کر دار اداکیا ہے تیمرگرہ پریس کلب نے تیمرگرہ پریس کلب کی تعمیروتوسیع ا وترقی میں جماعت اسلامی کے آمیر سنیٹر سراج الحق، صو بائی وزیر خزانہ مظفر سید، ارکان صوبائی اسمبلی اعزالملک افکاری، حاجی سعید گل کی تعاون کو سراہا اور کہا کہ تیمرگرہ پریس کلب کی بلڈنگ جماعت اسلامی کے ارکان اسمبلی کا کار نامہ ہے سابق صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ تیمرگرہ پریس کلب کی اعزازی ممبر شپ ان کے لئے وزارت سے بھی بڑا اعزاز ہے انھوں نے اس موقع پر تیمرگرہ پریس کلب کے لئے ٹی ایم اے تیمرگرہ کی وساطت سے20 لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان کیا اس سے قبل سابق صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے تیمرگرہ کے کیمسٹ برادری کے ہڑتالی کیمپ کا دورکیا اور ان کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوالے سے بہت جلد سیکرٹری ہیلتھ اور وزیر صحت سے ملاقات کریں گے ۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -