تحریک انصاف کے وفد کی سروسز ہسپتال میں احسن اقبال کی عیادت

تحریک انصاف کے وفد کی سروسز ہسپتال میں احسن اقبال کی عیادت

  

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی وفد نے پارٹی سربراہ عمران خان کی جانب سے وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کیلئے سروسز ہسپتال کا دورہ کیا ، پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے احسن اقبال کے صاحبزادے سے ملاقات کر کے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اوران کے والد کی خیریت دریافت کرتے ہوئے جلد صحتیابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ سیاست میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ، سیاست کیلئے امن ہونا بنیادی شرط ہے اور تمام سیاسی جماعتیں بھی اس پر متفق ہیں ۔ ابرابر الحق نے کہا کہ حکومت کو عوام کے جذبات کا خیال رکھنا چاہیے تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے ۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -