بونیر میں آل پیرامیڈیکس کا پریکٹس پر پابندی کیخلاف کلینکس میں فرسٹ ایڈ نہ دینے کا فیصلہ

بونیر میں آل پیرامیڈیکس کا پریکٹس پر پابندی کیخلاف کلینکس میں فرسٹ ایڈ نہ ...

  

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آل بونیر پیرامیڈکس ایسوی ایشن کے سینکٹروں ممبران نے حکومت کی جانب سے پیرامیڈکس پر پریکٹس کی پابندی کے خلاف ضلع بھر میں اپنے کلیکنس بند کے کسی قسم کی فرسٹ ایڈ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور صدر فداحسین کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے ۔مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جس پر نعرے درج تھے کہ سرکار سے ڈپلومہ لینے والے پیرامیڈکس کو فرسٹ ایڈ کی اجازت دی جایے۔مظاہرین نے پریس کلب میں میڈیا ں بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ وہ سرکارسے منظورشدہ انسٹیٹیوٹس سے تربیت یافتہ ہیں اور موقف اخیتار کیا ہے کہ جب سرکاری ھسپتالوں میں ڈپلومہ ھولڈرز فرسٹ ایڈ دینے کے لیے زمدار ہیں تو ایسے میں انکو اپنے کلینکس پر فرسٹ ایڈ دینے سے روکنا ناانصافی ہے اور دراصل یہ مریضوں کے ساتھ زیادتی ہے ۔انھوں نے حکومت کی عطاء ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ جس کے پاس سرکار سے منظورشدہ ڈپلومہ نہ ہو ان کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے اور پیرامیڈکس ایسوی ایشن اس کار خیر میں حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کریگی ۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -