قرآن وسنت پر عمل پیرا ہونے سے امن اور سکون آتا ہے ،مولانا محمد طیب

قرآن وسنت پر عمل پیرا ہونے سے امن اور سکون آتا ہے ،مولانا محمد طیب

  

صوابی ( بیورورپورٹ )جماعت اشاعت التوحید والسنت کے مرکزی امیر مولانا محمد طیب طاہری نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کو اپنانے سے امن اور سکون آتاہے ،جس ملک میں اسلامی نظام ہو وہاں پر امن اور سکون ہوگا ،دارالقرآن پنج پیر میں سالانہ درس قرآن کے موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد طیب طاہری نے کہا کہ تمام مسلمان اللہ تعالیٰ کی کتاب قرآن اور ہمارے نبی اکرمؐ کی سنت کو اپنی زندگی کا حصہ بنائے تو ان کی سب مشکلیں آسان ہوجائے گی ، اللہ تعالیٰ نے ہمیں قرآن کے ذریعے صحیح راستہ دکھایا ہے اور غلط کاموں سے روکنے کی تلقین کی ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -