کشمور: ڈاکوؤں سے مقابلہ میں ایس ایچ او جاں بحق، 2 اہلکار زخمی

کشمور: ڈاکوؤں سے مقابلہ میں ایس ایچ او جاں بحق، 2 اہلکار زخمی

  

کشمور( مانیٹرنگ ڈیسک ) صوبہ سندھ کے ضلع کشمور میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں سے ہونے والے مقابلے میں ایس ایچ او کرم پور انسپکٹر علی حسن جاں بحق جبکہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس بشیر احمد بروہی کے مطابق کشمور میں کچے کے علاقے آدم جی ٹبو میں نواب جاگیرانی نامی بدنام زمانہ ڈاکو اور اس کے گینگ نے 4 افراد کو یرغمال بنا رکھا تھا۔خفیہ اطلاع پرصبح پولیس نے وہاں کارروائی کی تو ڈاکووں نے پولیس پارٹی پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔ایس ایس پی کے مطابق حملے میں ایس ایچ او کرم پور انسپکٹر علی حسن موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مزید پولیس نفری اور بکتربند گاڑیاں طلب کرلی گئی ہیں۔

مزید :

علاقائی -