بھارت، مسلمان سے دوستی پر ہندو لڑکی کوماں نے پاگل خانے داخل کرادیا

بھارت، مسلمان سے دوستی پر ہندو لڑکی کوماں نے پاگل خانے داخل کرادیا

  

حیدرآباد(آئی این پی)بھارتی ریاست کیرالہ میں ہندوؤں کی مسلم دشمنی کی نئی مثال سامنے آگئی، مسلمان سے دوستی پر ہندو لڑکی کوماں نے پاگل خانے داخل کرادیا،بی جے پی اور آر ایس ایس کے کارکن ہراساں کررہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک ہندو لڑکی کا مسلمان سے دوستی کرنا مہنگا پڑ گیا۔ لڑکی کی ماں نے انتقامی طور پر لڑکی کو پاگل قرار دیتے ہوئے اسے دماغی امراض کے اسپتال میں بھرتی کرا دیا۔ ضلع ترسور سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ انجلی کی مقامی مسلمان لڑکے سے دوستی تھی۔ جب لڑکی کی ماں کو اس دوستی کا علم ہوا تو اسے کوچی کے اسپتال میں بھرتی کرا دیا۔ لڑکی نے ایک وڈیو جاری کی جس میں اس کا کہنا تھا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے کارکن اسے ہراساں کررہے ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ماں کو گرفتار کرکے لڑکی کو بازیاب کرالیا۔

مسلمان سے دوستی

مزید :

علاقائی -