بھارتی پائلٹ پر ایئر ہوسٹس کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مقدمہ درج

بھارتی پائلٹ پر ایئر ہوسٹس کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مقدمہ درج

  

نئی دہلی(این این آئی) بھارت کی فضائی کمپنی ‘ایئر انڈیا’ میں پائلٹ کی جانب سے ایئر ہوسٹس کو دوران سفر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 4 مئی کو احمد آباد سے ممبئی جانے والی فلائٹ میں فضائی خاتون میزبان اور پائلٹ کے مابین لڑائی جھگڑا ہوا۔ مزید بتایا گیا کہ ایئر انڈیا کا طیارہ ممبئی پہنچا تو متاثرہ خاتون نے سہارہ پولیس اسٹیشن میں جاکرپائلٹ کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرا دیا۔ایئرلائن نے مزید کہا کہ معاملہ زیر تفتیش ہے اس لئے ہم واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے لیکن تحقیقات کے عمل میں متعلقہ تفتیش کاروں کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔پولیس حکام کے مطابق ایئر ہوسٹس کی شکایت پر سیکشن 354 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -