جمرود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 1 جاں بحق ،دوسرا زخمی

جمرود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 1 جاں بحق ،دوسرا زخمی

  

جمرود ( نمائندہ خصوصی)جمرود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،ایک شدید زخمی خیبر ایجنسی تحصیل جمرود کے علاقہ شاہ کس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عمر شاہ ولد مفرق شاہ ساکن اٹھارے موقع پر جاں بحق جبکہ حمزہ نامی شخص شدید زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے پشاور کے قریبی ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔ہسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ حمزہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقع کے فوراََ بعد انتظامیہ کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ جمرود پولیٹکل انتظامیہ نے لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -