اوکاڑہ، سنگدل باپ نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل کر دیا

اوکاڑہ، سنگدل باپ نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل کر دیا

  

اوکاڑہ (بیورورپورٹ+ڈسڑکٹ رپورٹر) سنگدل باپ نے بیٹے کو دکان پر نہ بیٹھنے پر طیش میں آکر فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ 40تھری آر کے رہائشی محمد اشرف نے اپنے بیٹے 16سالہ مرتضی کو دکان پر بٹھا کر چلا گیا جب وہ واپس آیا کو مرتضی باہر کھیل رہا تھا جس پر دونوں باپ بیٹے کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی محمد اشرف نے طیش میں آ کر فائرنگ کر کے اپنے 16سالہ بیٹے مرتضی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ پہنچا کر ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

بیٹا قتل

مزید :

علاقائی -