افغانستان، طالبان کے حملہ میں 5پولیس اہلکار جاں بحق، 9زخمی
قندھار(آئی این پی)افغانستان میں طالبان نے 5پولیس اہلکار ہلاک اور 9زخمی کر دئیے،پولیس کارروائی میں 15طالبان بھی مارے گئے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ا قندھارمیں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے ایک حملے کے نتیجے میں کم از کم پانچ افسر جاں بحق ہو گئے ۔ طالبان کے اس حملے میں کم از کم نو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ صوبائی ترجمان ضیا درانی نے اس جھڑپ میں پندرہ افغان طالبان کو بھی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمد نے پولیس اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
افگھانستان