ڈینگی سے بچاؤ ،لیبارٹری کا قیام ،حساس علاقوں میں اسپرے کرنے کا فیصلہ

ڈینگی سے بچاؤ ،لیبارٹری کا قیام ،حساس علاقوں میں اسپرے کرنے کا فیصلہ

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈینگی سے بچاؤ الخدمت فاونڈیشن اور ضلعی حکومت کے مابین معاہدہ طے الخدمت فاؤنڈیشن نے اپنی خدمات ضلعی حکومت کو پیش کردیں ، آگاہی مہم سمیت موبا ئل لیبارٹری کے قیام ،حساس علاقوں میں اسپرے کرنے کا فیصلہ ، الخدمت ہسپتالوں میں خصوصی وارڈز قائم کی جا ئیگی ،ڈینگی کے خاتمے کے لے الخدمت فاونڈیشن کی خدمات قابل ستائش اور دیگر فلاحی تنظیموں کیلئے مثال ہیں ، ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان کی زیر صدارت ڈینگی سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدر رو ڈسٹرکٹ ممبر خالد وقاص چمکنی ، ڈی ایچ او پشاور ڈاکٹر گل محمد ، الخدمت ہیلتھ منیجر ڈاکٹر شکیل ، جنر ل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن پشاور ،ارباب حسیب ، ڈائریکٹر الخدمت ہسپتال ڈاکٹر اقتدار اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں الخدمت فاونڈیشن نے ضلعی حکومت کو ڈینگی سے بچاؤ کے لیے اپنی خدمات پیش کردی اور اس سلسلے میں باقاعدہ MOU پر دستخط کئے گئے جس کے رو سے الخدمت فا ؤنڈیشن ضلعی حکومت کو عوامی آگا ہی مہم میں بھرپور معاونت کرے گی جبکہ اس کے علاوہ موبائل لیبارٹری بھی قائم کی جائیگی جو کہ حساس علاقو ں میں لوگوں کے مفت ٹیسٹ کرینگے ،اسکے علاوہ حساس علاقوں میں الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے سپرے کیاجائیگا اسکے علاوہ گذشتہ سال کے متاثرہ علاقوں میں لا روے کے خاتمے کیلئے بھی ضلعی حکومت کی معاونت کرے گی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے ڈی ایچ او پشاور کو الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ رابطہ میں رہنے اور ضروری اشیاء کی لسٹ الخدمت فاؤنڈیشن کو فراہم کرنے کے احکامات جا ری کئے ضلع ناظم نے الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ پشاور کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات قائل ستائش ہے اور دیگر فلاحی تنظیموں کیلئے مثال ہیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -