تحصیل حکومت ٹل نے 'رنگ دے ٹل'مہم کا آغاز کردیا

تحصیل حکومت ٹل نے 'رنگ دے ٹل'مہم کا آغاز کردیا

  

ہنگو (بیورورپورٹ)ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل میں "رنگ دے ٹل'' کے نام سے ٹی ایم اے ٹل نے سڑکوں، گلیوں ،سرکاری دفاتر اور عمارات،پارکس،گراؤنڈز اور مارکیٹس کی صفائی ستھرائی اور رنگ روغن کا آغاز کردیا گیا ہے۔تحصیل ناظم ٹل حاجی پیاؤزار کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے دیگر شہروں کی طرح ٹل کی بھی خوبصورت اور دلکش بنایا جا رہا ہے۔مہم کا آغاز کینٹ پل کی صفائی اور رنگائی سے کیا گیا جس میں ٹی ایم اے اہلکاروں اور رضاکاروں نے حصہ لیا۔تحصیل میونسپل ایڈمینسٹریشن کے ٹیکس سپرنٹنڈنٹ نثارمحمد نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کونسل کی منظوری کے بعد 'رنگ دے ٹل''مہم کے باقاعدہ آغاز سے پہلے صفائی واک کا انعقاد کیاگیا جس میں سرکاری اہلکاروں ،رضاکاروں ،سول سوسائٹی اورمختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔مذکورہ مہم کے تحت تحصیل بھر میں روڈز،پارکس،گراؤنڈزاور سرکاری بلڈنگز کی تزین و آرائش کی جائے گی۔یہ مہم تحصیل کونسل کے ترقیاتی فنڈز سے پایہء تکمیل تک پہنچائی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -