سٹیزن پورٹل کو شکایات موصول ہونے پر متعلقہ محکموں کو مراسلہ جاری

سٹیزن پورٹل کو شکایات موصول ہونے پر متعلقہ محکموں کو مراسلہ جاری

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ کے عوامی شکایات سیل سٹیزن پورٹل کو شکایات موصول ہونے پر متعلقہ محکموں کو مراسلہ جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق متعلقہ محکموں کو صوبہ بھر میں تمام پلوں کا سروے کرنے اور خستہ حال پلوں کی نشاندہی اور فوری مرمت کے لئے جلد از جلد اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صوبائی حکومت نے حال ہی میں چھپر برج ہری پور ٹوٹنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اس حوالے سے پلوں کے سروے کے لئے تمام محکموں کو مراسلے جاری کئے گئے ہیں جن میں کہا گیاکہ پلوں کا فوری سروے کیا جائے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات رونما نہ ہوں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -