پختون قوم کے تمام وسائل پر پنجاب قابض ہے :نصر اللہ خان

پختون قوم کے تمام وسائل پر پنجاب قابض ہے :نصر اللہ خان

  

مٹہ (نمائندہ پاکستان ) قومی وطن پارٹی کے ضلعی نائب چیئرمین ،تحصیل مٹہ کے چیرمین نصراللہ خان ناصر ، اضغر خان ودیگرنے کہا ہے کہ اس وقت پختون قوم کی تمام وسائل پر پنجاب کا قبضہ ہے اور پختون قوم کو انکے جائز حقوق دینے میں پنجاب اور مرکزی حکومت سب سے بڑی روکاوٹ ہے انہوں نے کہا کہ عوام مزید اس صوبے میں آزمائے ہوئے لوگوں کو نہ آزمائے اورآئندہ الیکشن میں قومی وطن پارٹی کو موقع دیکر پختون قوم کی وسائل لینے اور اس خطے میں مضبوط میں امن قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تبدیلی لانے والوں نے تبدیلی ٹی وی اشتہارات اور وزیر اعلی ٰ ہاوس میں لائی ہیں صوبے اور عوام کو موجودہ حکومت نے بیرونی قرضوں کی علاوہ کچھ نہیں دیا ہے صوبائی حکومت نے تخت پنجاب اور اسلام اباد کو قبضہ کرنے کیلئے پانچ سال تک پورے صوبے کو داو پر لگادیا ہے ایم ایم اے حکومت نے اپنے پہلے حکومت میں عوام اورصوبے کیلئے کیا کیا ہے کہ وہ اب کرینگے ایم ایم اے کے دونوں بڑی جماعتوں کے اب مرکزی حکومت اور صوبائی حکومت سے نکلنے کا کوئی فائدہ نہیں عوام کو سب پتہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ شمولیتی تقریب سے ممتاز ،امتیاز ودیگر نے عوامی نیشنل پارٹی سے مستفی ہوکر قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جن کو پارٹی کے قائدین نے ٹوپیاں پہنا کر مبارکباد دی مقررین نے کہا کہ پختون قوم نے ہمیشہ ملک وقوم کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہے لیکن جب پختون قوم کی وسائل اور مفادات کی بات ائی ہے تو پھر کسی بھی پختون قوم کی بارے میں نہیں پوچھا ہے انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے حکومت نے اپنے پہلے حکومت میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ہے وہ اب کیا کرینگے انہوں نے کہا کہ اب ایم ایم اے کے دو بڑی جماعتوں کی مرکز ی اور صوبائی حکومتوں سے نکلنے کاکوئی فائدہ نہیں کیونکہ جو عوام کیساتھ مرکز اور صوبائی حکومتوں نے کرنا تھا انہوں نے کیا جس میں ایم ایم اے کے یہ دو بڑی جماعتیں برابر کے شریک ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں سب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کی باوجود سب سے زیادہ لوڈشڈنگ اس صوبے میں ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ پختون قوم کی وسائل اور معدنیات پر پنجاب کا قبضہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ پختون قوم بے چینی ہے انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی مذید پختون قوم کیساتھ زیادتی برداشت نہیں کریگی انہوں نے کہا کہ تبدیلی لانے والوں نے صوبے میں کوئی تبدیلی نہیں لائی ہے بلکے تبدیلی ٹی وی اشتہارات اور وزیر اعلیٰ ہاوس میں ائی ہے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اور پی پی پی حکومت میں صوبے اور عوام کی ساتھ جو ظلم اور زیادتی ہوئی تھی وہ کسی اور حکومت میں نہیں ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ اپنے پانچ سال حکومت میں کھبی بھی باچا خان کی بارے میں نہ پوچھنے والوں کو اب باچاخانی یاد اگئی ہے انہوں نے لوگوں سے اپیل کہ اگر وہ اپنے وسائل پر اختیار اور اس خطے میں مضبوط امن چاہتے ہے تو وہ ائندہ الیکشن میں قومی وطن پارٹی کو ووٹ دیکر افتاب خان شیرپاو کے ہاتھوں کومضبوط کریں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -