انڈر 23 گیمز کے سلسلے میں آرچری کے مقابلے اختتام پذیر

انڈر 23 گیمز کے سلسلے میں آرچری کے مقابلے اختتام پذیر

  

پشاور (سپورٹس رپورٹر ) انٹر ریجنل انڈر23آرچری مقابلے پی ایس بی لان پشاور میں اختتام پزیر ہوگئے جن میں پشاور کے کھلاڑیوں نے اپنی مہارت کا ثبوت فراہم کرتے ہوئے اول پوزیشن اپنے نام کی جبکہ سوات دوسرے اور مردان ریجن تیسرے نمبر پر رہا یہ مقابلے مختلف مراحل میں صبح سے لیکر شام گئے تک جاری رہے اس حوالے سے انفرادی مقابلوں میں پشاور کے موسی نے سونے سوات کے ادریس نے چاندی اور پشاور کے سلیمان اور مردان کے وقار نے کانسی کے تمغے حاصل کئے ان مقابلوں میں صوبے کے سات ریجن کے 28کھلاڑیوں نے حصہ لیا مقابلوں کی نگرانی پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکریٹری وصال محمد خان اور دیگر عہدیداروں نعمان ثاقب اسامہ مصطفے اور سرفراز نے کی آخر میں ڈی جی سپورٹس کے پی کے جنید خان ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن سید ثقلین شاہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر منیر عباس نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں میڈلز اور نقد انعامات تقسیم کئے۔اسی طرح باسکٹ بال میں ہزارہ ،پشاور،سوات، اور دفاعی چیمپئن بنوں نے انٹر ریجنل انڈر23باسکٹ بال مقابلوں میں اپنی کامیابیوں کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے سیمی فاءئنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا پشاور سپورٹس کمپلیکس کے پی ایس بی باسکٹ بال ہال میں منعقدہ اس سلسلے کے پہلے میچ میں سوات ریجن نے کوہاٹ کو یکطرفہ مقابلہ کے بعد 56-22کے سکور سے زیر کیا جبکہ دوسرے میچ میں ہزارہ کی مضبوط ٹیم نے مردان کو 58-26کے مارجن سے شکست دی آخری میچ میں میزبان پشاور نے ڈی آئی خان کو مکمل آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 62-09سے شکست دی جبکہ سیمی فائنل فائنل مرحلے میں دفاعی چمپئن بنوں کا مقابلہ سوات ریجن سے جبکہ ہزارہ کا مقابلہ پشاور سے ہوگا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -