بونیر میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کا پولیس تشدد کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بونیر میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کا پولیس تشدد کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر تشدد اور انکے خلاف پرچے کٹوانے کے خلاف سپورٹس اینڈ کلچر کے صوبائی صدر فضل الہی کی ہدایت پر بونیر میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سندھ پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی ۔بونیر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی ائی کے ڈسٹرکٹ ممبر انعام الرحمان ایڈوکیٹ ،تحصیل ممبر نظام الملک خان ۔فواد خان ،فضل سبحان اور درجنوں کارکنوں نے مظاہرہ کے بعد صحافیوں سے گفتگوں کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں پی ٹی ائی کے کارکنوں جہانزیب ،محمد اجمل ،زاہد خان ۔عثمان ۔اسماعیل اور ڈاکٹر سعید پر پولیس نے بچی کے موت کے بعد پرامن مظاہرہ کیا ۔جس پر پولیس نے ان پر تشدد کیا ور فائرنگ کی ۔انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور یہ حق ریاست نے انہیں دیا ہے ۔مگر سندھ پولیس کی جانب سے ان تشدد کی ہم بھرپورمذمت کرتے ہیں ۔تشدد کے ساتھ ساتھ پولیس نے پرامن مظاہرین کے خلاف پرچے بھی کٹوائے ۔انہوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ اس ظلم کے خلاف از خود نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔مظاہرین نے سندھ پولیس اور سندھ حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی ۔