پشاور ،ناصر باغ اور بورڈ بازار میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن ،دو ٹرک سامان ضبط

پشاور ،ناصر باغ اور بورڈ بازار میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن ،دو ٹرک سامان ...

  

پشاور( سٹاف رپورٹر) ٹاؤن تھری کا بورڈ بازار اور ناصر باغ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ‘ دو ٹرک سامان ضبط جبکہ کارسرکار میں مداخلت پر 15 افرا د کو گرفتارکرلیا صوبائی حکومت کی ہدایت پر اور ناظم ٹاؤن تھری ارباب محمد علی کے حکم پر ٹی ایم او ٹاؤن تھری نثار خان اور علاقہ مجسٹریٹ عنایت اللہ خان ‘ چیف آفیسر نصراللہ شاہ ‘ٹی او آر محمد فیضان‘ ٹی او آئی ہدایت اللہ نے بورڈ بازار اور ناصر باغ روڈ پرتجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اس دوران انہوں نے غیر قانونی تجاوزات مسمار کردئیے جبکہ دکانوں سے باہر پڑاہوا دو ٹرک سامان بھی ضبط کرلیا گیا جبکہ کارسرکار میں مداخلت پر 15 افراد کو گرفتار کرلیاگیا اس دوران ٹی ایم او نثار خان نے دکانداروں کوتنبیہ کی کہ اپنا سامان دکانوں کے اندربصورت دیگر سخت کارروائی کیلئے تیاررہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -