بونیر میں کیمسٹ کا مطالبات کے حل کیلئے شٹر ڈاؤن ہڑتال اور مظاہرہ

بونیر میں کیمسٹ کا مطالبات کے حل کیلئے شٹر ڈاؤن ہڑتال اور مظاہرہ

  

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوی ایشن نے اپنے مطالبا ت کے حق میں غیر معینہ مدت تک شٹر ڈاون کیا ہے اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔مظاہرین نے کیٹیگری سی لائینس کی منسوخی نامنظور،انتظامیہ اور پولیس کا میڈیکل سٹوروں پر چھاپے نامنظور،لائیسنس رینول فیس میں اٖضافہ نامنظور،ادویات کی قیمتوں میں روزافزوں اضافہ نامنظور اور کیٹیگری بی امتحان اور ریاست سوات کے دور کی رواجی ڈرگ لائیسنس کی بحالی کے مطالبات کئیں ہیں اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی بھی کی ہے اور بینرز اور پلے کارڈز بھی لہراتے رہیں ہیں۔مظاہرہ کے بعد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایسوی ایشن کے نائیب صدر شریف الرحمان ،جنرل سیکریٹری شاکر اللہ خان،سرپرست اعلیٰ مطیع الرحمان ،سلارزی کے صدر شفیق احمد اور گدیزی کے صدر سلطان زیب نے کہا ہے کہ حکومت نے کیٹیگری سی لائیسنس منسوخ کرکے اور کیٹیگری بی امتحانات منعقد نہ کراکر لاکھوں کی تعداد میں پہلے سے بر سر روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بے روزگر کررکھا ہے ۔اور خبر دار کیا ہے کہ اس پالیسی سے جہاں ادویات کے کاروبار کرنے والے متاثر ہونگے وہاں مریض بھی رل جائیں گے اور حکومت کے لیے مسائیل پیدا ہوجائیں گے۔انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لیں اور روزگار دشمن پالیسی پر نظر ثانی کرکے کیمسٹ اور ڈرگسٹ سے وابستہ حلقوں کے لیے مذید مواقع پیدا کرکے ان کو اپنے خاندانوں کی کفالت میں تعاون کریں ۔بصورت دیگر شٹر ڈاون سے پیدا ہونے والی صورتحال کی زمداری حکومت پر عائید ہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -