بٹ خیلہ،تین بجلی گھروں کی سرزمین پر ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر آل پارٹیز سراپا احتجاج

بٹ خیلہ،تین بجلی گھروں کی سرزمین پر ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر آل پارٹیز سراپا ...

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ )تین بجلی گھروں کے سرزمین مالاکنڈمیں بجلی کے کم وولٹیج ظالمانہ لوڈشیڈنگ اورگرڈسٹیشن پرکام کی بندش آل پارٹیز سراپااحتجاج بن گئے حکومت فوری طورپرگرڈسٹیشن کومکمل کرکے کم وولٹیج اورظالمانہ لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیاجائے اگررمضان المبارک سے قبل مذکورہ مسئلہ حل نہ کیاگیاتوہم مجبورااحتجاجی تحریک شروع کردیں گے مختلف سیاسی پارٹیوں کے راہنماکااجلاس میں اظہارخیال۔تفصیلات کے مطابق تین بجلی گھروں کے سرزمین ضلع مالاکنڈمیں بجلی کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ اورکم وولٹیج کامسئلہ عروج پرہے جبکہ گریڈسٹیشن پرکام کی بندش کی وجہ سے مالاکنڈکے تمام سیاسی ومذہبی پارٹیوں کے راہنماصراپااحتجاج بن گئے گزشتہ روزعوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس منعقد ہوئی اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے راہنماامیدوارصوبائی اسمبلی اعجازعلی خان تحصیل کونسلران محمدالیاس خان ضیاء الحق ایڈوکیٹ جماعت اسلامی کے تحصیل امیر مفتی محمدارشاد،پیپلزپارٹی کے سٹی صدرمحبوب الرحمان جمعیت علماء اسلام کے مولاناجاوید تحریک انصاف کے سکندرحیات خان انجمن تاجران کے صدرحاجی شاکراللہ خان جنرل سیکرٹری ملک دلنوازخان وغیرہ نے شرکت کی اجلاس میں تمام پارٹیوں کے اراکین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ فوری طورپرضلع مالاکنڈمیں کم وولٹیج بجلی کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ ختم کرکے گریڈسٹیشن پررمضان المبارک سے قبل کام مکمل کیاجائے انہوں نے کہاکہ اگرحکومت نے بجلی کے مسائل کوحل نہ کیاگیاتوہم مجبورا احتجاجی تحریک شروع کردیں گے کیونکہ ہم ضلع مالاکنڈمیں کسی بھی صورت میں کم وولٹیج اورظالمانہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کریں گے ضلع مالاکنڈمیں کم وولٹیج اورظالمانہ لوڈشیڈنگ یہاں کے عوام کے ساتھ سراسرظلم اورنا انصافی ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -