مزدور دشمن پالیسیوں سے صنعت تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا:فقیر حسین لالہ

مزدور دشمن پالیسیوں سے صنعت تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا:فقیر حسین لالہ

  

چارسدہ (بیور و رپورٹ) چارسدہ شوگر ملز کے کروڑوں روپے کے سکریپ کو اونے پونے داموں بیچ کر باہر بھیجنے سے روکا جائے ۔ مطالبہ منظور نہ ہوا تو بھر پور احتجاج کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ لیبر فیڈریشن کے مرکزی رہنماء اور قومی وطن پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فقیر حسین لالا نے اخباری بیان میں کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مزدور دشمن پالیسیوں کے نتیجے میں صوبہ بھر کے صنعتی ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں جبکہ چارسدہ شوگرملز کے کروڑوں روپے کے سکریپ کو بیچ کر ادارے سے باہر منتقل ہو رہی ہے جس کا ہر صورت راستہ روکیں نگے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے موجودہ صنعتی ادارے مزید بحران کا شکار ہونگے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس صورتحال کو کنٹرول کرکے سیکرپٹ باہر منتقل کرنے سے روکا جائے ورنہ اس کے خلاف بھر پور احتجاج کرینگے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -