انڈر23 گیمز ،انٹر ریجنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کوہاٹ کے نام

انڈر23 گیمز ،انٹر ریجنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کوہاٹ کے نام

  

پشاور ( سپورٹس رپورٹر) کوہاٹ ریجن نے چار سونے اور دو چاندی کے تمغوں کے ساتھ مجموعی طورپر105 پوائنٹس حاصل کر کے تائیکوانڈو کی انڈر23ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا ڈی آئی خان نے تین سونے دو چاندی تین کانسی کے تمغوں کا ساتھ84پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور ہزارہ نے تین چاندی ، پانچ کانسی کے تمخوں کے ساتھ 75پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔مقابلوں کے اختتام پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خیبرپختونخوا جنید خان نے انعامات تقسیم کئے۔پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے ان مقابلوں میں کوہاٹ کے وجیہ الحسن اور مجیب الحسن نے پیرزپومزے میں سونے ، منفی 63، منفی 68 اور منفی 74کلوگرام ویٹ میں کوہاٹ ہی کے ہارون ، شعیب اور ابرار نے سونے کے تمغے جیتے، انفرادی کیٹگری میں ڈی آئی خان کے عبدالمعیزکے علاوہ منفی 58کلوگرام میں شعیب اور منفی 80کلوگرام میں ادریس نے سونے کے تمغے اپنے نام کئے۔کامیاب کھلاڑیوں میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جنید خان نے ٹرافیاں ، میڈلز جبکہ اول و دوم آنے والی ٹیموں میں بالترتیب پچاس اور تیس ہزار روپے نقد انعامات تقسیم کئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -