تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ،نواب خان

تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ،نواب خان

  

مٹہ ( نمائندہ پاکستان) تاجر یونین مٹہ تحصیل کے صدر جہان نواب خان اور جنرل سیکرٹری عبدالعزیز خان نے کہا ہے کہ تاجر برادری کی خدمات میں کسی قسم کی لاپرواہی نہیں کی جایئگی انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے مٹہ تمام مٹہ تحصیل کے بازاروں کی مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ تاجر یونین کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ملک شیر بہا عبدالرحیم گوالیرئی فیصل الرحمان عبد اللہ خان سخرہ یار باچا خانذادہ روشن علی دارمئے سمیع الحق راحت کوٹ حضرت اللہ کالاکوٹ ہارون الرشید اشاڑے دنیادار احسان اللہ خان برہ درشخیلہ مقصود الحسن شاہ حسین سمبٹ چم عنایت اللہ برتھانہ حسیب اغل اور دیگر نے شرکت کی مقررین نے کہا کہ وہ تاجر برادری کی خدمات اور مسائل حل کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے ٹی ایم مٹہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مٹہ تحصیل کی تمام بازاروں میں سٹریٹس لائٹس سمیت دیگر ضرویات جلد سے جلد پوری کریں انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے تمام بازاروں کی صفائی کیلئے بندوبست کریں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -