لنڈی کوتل ،گورنمنٹ ہائی سکولوں کے مابین سپورٹس گالہ اختتام پذیر

لنڈی کوتل ،گورنمنٹ ہائی سکولوں کے مابین سپورٹس گالہ اختتام پذیر

  

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)لنڈیکوتل گورنمنٹ ہا ئی سکو لوں کے درمیان سپورٹس گا لہ اختتام پزیر ہو گیا داخلہ مہم کے سلسلے میں سپورٹس گالہ کا اہتمام کیا گیا تھا سپورٹس گالہ میں ولی بال ،کوئز ،قرات اور تقاریر کے مقابلوں میں مختلف سکولوں کے طلباء نے حصہ لیا ولی بال کے فائنل میچ میں گورنمنٹ ہائی سکول لنڈیکوتل نے زین تاڑہ ہائی سکول کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی مہمان خصوصی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر جدون وزیر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گز شتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول لنڈیکوتل میں مختلف سکولوں کے درمیان سپورٹس گا لہ اختتا م پذیر ہو گیا سپورٹس گالہ میں زین تاڑہ ہائی سکول کے طالب علم انور اللہ تعلیم کے موضع پر بہترین تقریر پیش کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ولی بال کے فائنل میچ میں گورنمنٹ ہائی سکول نے زین تاڑہ سکول کو ہراکر ٹائٹل جیت لیا اسی طرح قرات کا مقابلہ زین تاڑہ کے طالب علم نے جیت لیا سوال اور جواب کے مقابلوں میں مختلف سکولوں سے تین طالب علموں نے اچھے ذہن کا ثبوت دیکر ٹرافیاں جیت لی سپورٹس گا لہ کے آخری دن اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر جدون وزیر ،اے اے ای او سلیم اور سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ بھی شریک ہوئے مہمان خصوصی جدون وزیر نے کھلاڑیوں میں انعامات قسیم کئے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ داخلہ مہم کے سلسلے میں تینوں تحصیلوں میں پہلے پرحلے میں واک کا اہتمام کیا گیا تھا جسکہ دوسرے مرحلے میں سپورٹس گالے کا انعقاد کیا گیا انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ دعوت دینے کے باوجود بھی نہ والدین نے شرکت کی اور نہ کسی قومی مشر نے شرکت کی جدون وزیر نے کہا کہ طلباء کو کتا بیں مفت اور یتیم طلباء کو یونیفارم بھی دے رہے ہیں اس جو طلباء پرائیویٹ سکولوں میں داخلہ نہیں لے سکتے ان کے گورنمنٹ سکولوں کے دروازہ ہروقت کھلے ہوتے ہیں ایجوکیشن آفیسر نے کہا کہ انکا مقصد کے آنے والا ماں باپ دونوں تعلیم یا فتہ ہو جب والدین تعلیم یا فتہ ہو تو معاشرہ تمام برائیوں سے پا ک ہو گا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -