کوہاٹ میں ٹی ایم اے دیوالیہ ،سٹریٹ لائٹس کیلئے فنڈز نہیں

کوہاٹ میں ٹی ایم اے دیوالیہ ،سٹریٹ لائٹس کیلئے فنڈز نہیں

  

کوہاٹ(بیورو رپورٹ) ٹی ایم اے کوھاٹ دیوالیہ ہو گئی اجڑی ہوئی ٹی ایم اے کے پاس سٹریٹ لائٹس لگانے کے لیے چند ہزار تک کا فنڈ بھی موجود نہیں‘ گڑھی جات سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں اندھیروں کا راج‘ نااہل افسر نے آتے ہی قیمتی گاڑیاں تو خرید لیں مگر شہر کے اندھیرے ختم کرنے کے لیے فنڈ کی کمی کا راگ الاپنے میں مصروف‘ تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے کوھاٹ میں بیٹھے نکھٹو افسران کی عدم دلچسپی کی وجہ سے گڑھی جات سمیت مختلف شہری علاقے سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے تاریکیوں میں ڈوبے رہتے ہیں شہریوں کے مطابق چند دنوں بعد رمضان شریف کے بابرکت مہینے کا آغاز ہونے والا ہے مگر ٹی ایم او کوھاٹ کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں دوسری جانب تحصیل ناظم جن سے عوام خصوصاً گڑھی جات کی عوام کو بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں مگر ان کی مسلسل ناقص کارکردگی کو دیکھتے ہوئے عوام نے ان کے پاس شکایت لے کر جانا تک چھوڑ دیا ہے اور موصوف سارا دن ایک ضلعی کونسلر کے ساتھ سر سے سر جوڑے بیٹھا رہتا ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کوھاٹ اور ضلع ناظم سے اپیل کی ہے کہ وہ شہری علاقوں خصوصاً گڑھی جات میں سٹریٹ لائٹس کے تباہ حال نظام کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں کیوں کہ عوام ٹی ایم اے کے نالائق افسران سے مایوس ہو چکی ہے واضح رہے گزشتہ کئی مہینوں سے شہر بھر میں سٹریٹ لائٹس کا سسٹم تباہ حالی کا شکار ہے مگر بھلا ہو جگہ جگہ لگے سولر لائٹس کا جن کی وجہ سے ٹی ایم اے پر پردہ پڑا ہوا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -