تیمرگرہ ،جماعت اسلامی کا حلقہ بندیوں کیخلاف 9 مئی کو احتجاج کا اعلان

تیمرگرہ ،جماعت اسلامی کا حلقہ بندیوں کیخلاف 9 مئی کو احتجاج کا اعلان

  

تیمرگرہ( بیورورپورٹ ) جماعت اسلامی لوئیر دیر نے پی کے16کے تین یونین کونسلز کو تحصیل میدان میں شامل ہونے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے 9مئی کو پشاور میں صوبائی الیکشن کمیشن دفتر سے سامنے احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کر دیا الیکشن کمیشن فوری طور پر پی کے16کی حلقہ بندی پر نظر ثانی کرکے تینوں یو نین کونسلز پی کے16میں دوبارہ بحال کیا جائے ان خیا لات کا اظہار جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا اسد اللہ ممبر صوبائی اسمبلی اعزاز الملک افکاری ،تحصیل ناظم ثمر باغ سعید احمد باچا تحصیل ناظم منڈا محمد ہمایون خان تحصیل نائب ناظم بشیر الحق مولانا عزیز الحق عثمانی نے ڈسٹر کٹ تحصیل کونسلز ممبران اور وویلج کونسلز ناظمین کے ہمراہ ڈسٹر کٹ پریس کلب تیمرگرہ کے باہر احتجاجی مظاہر ہ اور بعد ازں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،جماعت اسلامی کے رہنماوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن اف پاکستان نے اسلام اباد سے انکھیں بند کرکے فیصلے کرتے ہیں اور جغرافیائی حدود کے برعکس حلقہ بندیاں کی ہیعوام کی مسائل حل کرنے کے بجائے اس میں اضافہ کر دیا ہے انھوں نے کہاکہ پی کے16کے تین یونین کو نسل درنگال،کامبٹ اور مسکینی کو جد اکرکے تحصیل میدان میں شامل کیا ہے جوکہ جغرافیائی لحاظ سے غیر فطری ہے جس سے خاندان تقسیم ہونگے انھوں نے کہاکہ مذکورہ یونین کونسلز کو 60کلومیٹر دور علاقہ میدان میں شامل کیا گیا جو کہ ظلم اور انصافی ہے انھوں نے اعلان کیا کہ الیکشن کمیشن کے غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف 9 مئی کو پشاور میں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ دیں گے انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے اور توقع ہے کہ ہائی کورٹ مذکورہ یونین کونسلز کے عوام کو انصاف دلائی گئی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -