باریاں لینے والوں کو انتخابات میں شکست فاش ہوگی ،لخکر خان

باریاں لینے والوں کو انتخابات میں شکست فاش ہوگی ،لخکر خان

  

مردان ( بیورورپورٹ) تحریک انصاف حلقہ پی کے 52کے متوقع امیدوار لخکر خان نے کہاہے کہ عمران خان آئندہ پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے کیونکہ اس کے دامن ہر قسم کرپشن سے پاک ہے اوران کی تمام تر جدوجہد اداروں کے استحکام اور پاکستان کی ترقی کے لئے ہے خیبرپختون خوا حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور میں اچھی طرز حکمرانی کی مثال قائم کردی ہے وہ سنگر بابا اور شیر آباد میں کانرز میٹنگ سے خطاب کررہے تھے لخکر خان نے کہاکہ عمران خان کی زندگی کھلی کتاب کی مانند ہے وہ جو کہتے ہیں کردکھاتے ہیں عوام آئندہ انہیں وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں اور 2018کے انتخابات میں باریاں لینے والوں کو بری طرح شکست سے دوچار کردیں گے لخکر خان نے کہاکہ وہ بطور پارٹی ورکر وہ قائدین کے وژن کو آگے بڑھانے کے لئے میدان میں نکلے ہیں پارٹی نے خدمت کا موقع دیاتو اسے مایوس نہیں ہوگی انہوں نے مزید کہاکہ خیبرپختون حکومت میں گذشتہ پانچ سالوں میں ہر شعبے میں انقلاب برپا کیا گیا اوراداروں کوسیاسی اثرورسوخ سے آزاد کردیئے گئے ان کاکہناتھاکہ تعلیم کے میدان میں اچھے فیصلے کئے گئے ملک کا پہلا گرلز کیڈٹ کالج مردان میں قائم کرنا وزیرتعلیم محمد عاطف خان کی اس علاقے پر احسان ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -