ایٹین، پاکستان کے جدید ترین رہائشی پروجیکٹ کی پشاور میں تعارفی تقریب

ایٹین، پاکستان کے جدید ترین رہائشی پروجیکٹ کی پشاور میں تعارفی تقریب

  

پشاور(پ ر) ایٹین(EIGHTEEN) ، پاکستان کے انتہائی پرتعیش اور جدید ترین رہائشی پروجیکٹ کی پشاور میں تعارفی تقریب منعقد ہوئی جس کا مقصد ملک کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ اپنی میزبانی کے لیے مشہورشہر، پشاور میں منعقد ہ رنگا رنگ تقریب میں میڈیا کے نمائندوں اور ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں شریک مہمانوں کو سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کی غرض سے ایٹین کی جانب سے

مستقبل میں پیش کیے جانے والے پروگراموں اور مکمل پروڈکٹ لائن سے آگاہ کیا گیا۔پشاور وفاقی دارالحکومت سے تقریباً 188 کلو میٹر دور واقع ہے اور اس کے مکینوں نے اسلام آباد کی رئیل اسٹیٹ ڈیویلپمنٹ میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ا یٹین کا تعارف، پشاور کے شہریوں کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ اسلام آباد کے دلکش اور حسین لینڈ اسکیپ میں سرمایہ کاری کریں۔اس موقع پر اپنے تبصرہ میں ایٹین کے وائس چیئرمین، انور سیف اللہ خان نے کہا،’’ایٹین کو آج پشاور کے لوگوں کے لیے رہائش کیعالمی معیارپیش کرنے پر خوشی ہے جن کے ذریعہ وہ جدید رہائشی پروجیکٹ کا بالکل اسی طرح تجربہ کر سکتے ہیں جیسا کہ انہوں نے سوچا تھا۔‘‘جو عوامل ایٹین کو دیگر رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس سے نمایاں کرتے ہیں، ان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا،’’تمام ولاز اور اپارٹمنٹس لوگوں کی جدید فکرکو سامنے رکھ کرخصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے ہیں اور ہم نے ان کے ہر پہلو میں اس فکری عمل کو شامل کیا ہے تاکہ رہائشی پروجیکٹ کے بارے میں لوگوں کے خواب کو حقیقت بنا سکیں۔پرائیویسی کو تحفظ دینے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں جب کہ فراہم کی گئی سہولتیں کسی سے کم نہیں ہیں۔ اس

طرح، محفوظ، سیکیور اور خصوصی لوکیشن کو 18۔ہول کے گولف کورس کے اطراف میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔‘‘اس موقع پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایٹین کے چیف کمرشل آفیسر، علی عبدل غفار نے کہا،’’ہمارے لیے نہایت اعزاز کی بات ہے کہ ہم اپنی عظیم رہائشی پروجیکٹ لائن کی نقاب کشائی پشاور میں کر رہے ہیں۔ یہاں پر موجود ہمارے دفاتر سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند شہریوں کو سہولت فراہم کریں گے اور ایٹین کے حصہ کے طور پر ، پشاور میں اپنی موجودگی میں اضافہ کرنے کا خیال اسلام آباد ، لاہور اور دبئی میں ملنے والی زبردست پذیرائی سے حاصل ہوا۔‘‘ثقافتی موسیقی کے متعدد پروگراموں نے اس ایونٹ میں رنگ بھر دیا جس کے بعد حاضرین کی تواضع پرتکلف عشائیے سے کی گئی۔ایٹین، خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں جدید سہولتوں سے آراستہ بکنگ اور سیلز آفس کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ صوبہ کے لوگوں کے ساتھ روابط بہتر بنائے جا سکیں۔ اس دفتر میں پر تعیش ولاز کے چھوٹے نمونے اور پروجیکٹ کا ماسٹر پلان بھی رکھا جائے گا۔ایٹین کے تربیت یافتہ ایجنٹس اور رضاکار دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں کی رہنمائی کے ذمہ دار ہوں کے اور انہیں ایٹین کے پروجیکٹ کے بارے میں مزید تفصیلات اور امکانا ت سے آگاہ کریں گے۔ایٹین نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے دس منٹس کے فاصلے پر واقع ہے اور مقامی و بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے ایک مثالی ڈیویلپمنٹ ہے جو پر تعیش رہائش اور جدید ترین سہولتوں سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔ ایٹین پاکستان میں مستقبل کے رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس کے لیے بینچ مارک ثابت ہو گا۔ایٹین کے بارے میں مزید معلومات کے لے براہ مہربانی +92 (0) 51 111 11 1818 پر فون کیجیے ، sales@elite-pk.com پر ای میل کیجیے یا ویب سائٹ www.eighteenislamabad.com کا وزٹ کیجیے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -