حکمرانوں نے ملک کا ہر پیدا ہونیوالا بچہ مقروض کر دیا،غلام سرورخان

حکمرانوں نے ملک کا ہر پیدا ہونیوالا بچہ مقروض کر دیا،غلام سرورخان

  

ٹیکسلا ( نمائندہ پاکستان) یونین کونسل عثمان کٹھٹرمیں پاکستان تحریک انصاف کا اہم اجلاس زیر صدارت چئرمین یوسی عثمان کٹھٹر ملک ایاز محمود ہوا جس کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سنئیرنائب صدر حاجی غلام سرور خان تھے اجلاس میں علاقہ کی مقتدر اہم شخصیات نے بھاری تعداد میں شرکت کی اس موقع پر حاجی غلام سرور خان نے خطاب کے دوران کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کا ہر پیدا ہونیوالا بچہ بھی مقروض کر دیا ہے ،ن لیگ ہمیشہ دھندلی کے راستے حکومت میں آئی ہے ،مسلم لیگ ن نے ہمیشہ فراڈودھندلی کا راستہ اپنایاہے آمدہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف پورے ملک میں حکومت بنائے گی عوام باشعور ہو چکے ہیں وہ ان چور وں اور لٹیروں کے جھانسے میں آنے والی نہیں لوگ جوک در جوک پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ن لیگ کے باشعور اور پڑھے لکھے لوگ بھی ملک لوٹنے والے شریف خاندان سے نفرت کرنے لگے ہیں انھوں نے پی ٹی آئی کے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں عوام میں اگاہی مہم جاری رکھیں اس موقع پر کونسلرز اور سابق کونسلرز صوفی محمدبشیر ،حاجی طارق ،ملک مشتاق ،راجہ خانی زمان ،ملک شہزادہ ،حاجی شیر اعظم ،راجہ واجد، ملک اویس ،ملک شہزاد ،ملک ظفر اور ملک نوازش سمیت درجنوں افراد نے شرکت کی اس موقع پر ملک ایاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دو ادوار میں مسلم لیگ ن کی حکومت رہی ہے اور ٹیکسلا کی عوام کو کچھ ڈلیور نہیں کہا گیاٹیکسلا کی عوام پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہے ہم نے 2013میں بھی اپنی یونین کونسل بھاری مارجن سے جیتی تھی اور اب 2018الیکشن میں بھی پہلے سے زیادہ اچھا رزلٹ دیں گئے عوام علاقہ ہمارے ساتھ ہیں ہر دور میں ان دوستوں نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا انشااللہ اس دفعہ مخالفین کے دانت کھٹے ہوں گئے اور ان کو منہ کی کھا نی پڑے گی ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -